راولپنڈی: بھائی کے ہاتھوں سگے بہن بھائی قتل، ماں زخمی:ملزم ہےکون؟اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ مندرہ کی حدود میں بھائی کے ہاتھوں سگے بہن بھائی قتل اور ماں زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق تھانہ مندرہ کی حدود میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے فائرنگ کر کے اپنے سگے بہن بھائیون کو قتل اور ماں کو زخمی کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم احسن زیب نے سگے بھائی اور بہن کو قتل جبکہ والدہ کو زخمی کیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔دوسری طرف پولیس اس سارے واقعہ کے محرکات کا جائزہ لے رہی ہے