راولپنڈی ٹیسٹ، قومی ٹیم کے دو کھلاڑیوں نے بنائی شاندار سنچریاں

0
25

راولپنڈی ٹیسٹ، قومی ٹیم کے دو کھلاڑیوں نے بنائی شاندار سنچریاں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے دوران قومی ٹیم کے بیٹسمینوں نے مہمان باؤلرز کے ساتھ جم کر کھیلا، بابر اعظم اور شان مسعود نے شاندار سنچریاں بنائیں، بابر اعظم کی ٹیسٹ میں یہ مسلسل تیسری سنچری تھی۔

قومی ٹیم کے سینئر بلے باز بابراعظم نے شان مسعود کے ساتھ مل کر سکور کو آگے بڑھایا، دونوں نے حریف باؤلرز کو بے بس کر دیا اور رنز کو آگے بڑھاتے رہے ،شان مسعود نے اپنے کیریئر کی تیسری سنچری داغی اور 100 رنز بنا کر سپنر تیج الاسلام کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

اس دوران قومی ٹیم کے سینئر بلے باز بابر اعظم نے بھی شاندار سنچری داغی یہ ان کے کیریئر کی پانچویں سنچری تھی۔ ان کی بیٹنگ کا اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ مسلسل تیسرے میچ میں یہ لگاتار تیسری سنچری تھی۔

بنگال ٹائیگرز پہلی اننگز میں صرف 233 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اس سے پہلے کپتان اظہرعلی نے ٹاس جیت کر فیلڈ سنبھالنے کا فیصلہ کیا تو دن کی تیسری بال پر شاہین آفریدی نے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے سیف حسن کو صفر کا تحفہ تھما دیا جبکہ دوسرے اوور میں محمد عباس نے تھرڈ امپائر کی مدد لے کر تمیم اقبال کے ایل بی ڈبلیو کو ثابت کر دیا جو تین رنز بنا سکے تھے

Leave a reply