آج سے تیز آندھی اور بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارشوں کی پیشگوئی کا الرٹ جاری کردیا. ملک میں جاری گرمی و حبس ی شدت میں کمی ہوجائے گی شہری احتیاط کو ملحوظ رکھیں محکمہ موسمیات.
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے 07 ستمبر منگل شام رات سے ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون ہوائیں شدت سے داخل ہونگی اور ہفتے کے روز تک جاری رہیں گی
07 ستمبر منگل شام رات سے 11ستمبر ہفتہ کے دوران کشمیر، اسلام آباد، ،پنڈی، چکوال، جہلم کجرات، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، ناروال، گوجرنوالہ، حافظ آباد، لاہور، اوکاڑہ، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،مردان، پشاور، کوہاٹ، وزیرستان، وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
08 ستمبر بدھ سے جمعہ کے دوران دیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مظفرآباد، راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال، اٹک، جہلم، منڈی بہاوالدین، حافظ آباد، گوجرانولہ، سیالکوٹ، لاہور اور قصور می موسلادھار بارش کا امکان ہے
08 ستمبر شام رات سے جمعہ کے دوران ٹانک، بنوں، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان، جنوبی پنجاب بھکر، لیہ، ساہیوال، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، خان پور، ملتان، خانیوال مشرقی بلوچستان، کولہو، لورالائی، بارکھان، زوب، موسی خیل، کوئٹہ، زیارت، قلات اور صوبہ سندھ میں بھی تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی توقع ہے
ممکنہ اثرات:
*بارش کے باعث حالیہ شدید حبس اور گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے
آندھی کے باعث نقصان کا خدشہ
*08 ستمبر بدھ سے 10 ستمبر جمعہ کے دوران تیز بارش کے باعث راولپنڈی، گوجرنوالہ، لاہور میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے