راولپنڈی/ تھانہ روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرنے والا شوہر گرفتار کر لیا،مقتولہ کنول یاسمین کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی محمد عرفان کی مدعیت میں درج کیا تھا۔ جبکہ ایس پی صدر ڈویژن ضیاء الدین احمد نے نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ روات پولیس کو محمد عرفان نامی شخص نے درخواست دی کہ اس کی بہن مسماۃ کنول یاسمین نے چند روز قبل نیا گھر خریدا جس وجہ سے مقتولہ اور اس کے شوہر کے مابین لڑائی جھگڑا چل رہا تھا،نیاز احمد نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر فائرنگ کرکے اس کی بہن کو قتل کر دیا،جس پر روات پولیس نے مقدمہ درج کیا.

ایس پی صدر ڈویژن ضیاء الدین احمد نے نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی، اے ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او روات اور تفتیشی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرنے والے ملزم نیاز احمد کوگرفتار کر لیا، ایس پی صدر نے ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او روات اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے قرار واقعی سز ادلوائی جائے، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

Shares: