راولپنڈی میں دودھ اور دہی کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا گیا.
راولپنڈی میں دودھ کی قیمت بڑھا کر 180 روپے فی لیٹر جبکہ دہی 200 روپے فی کلو کر دیا گیا۔ گوالہ یونین کے سیکریٹری چوہدری خرم کا کہنا ہے کہ بھینس 6 لاکھ روپے جبکہ بھوسہ، کھل اور چارہ کی قیمت میں 1 ہزار فیصد اضافہ ہوگیا۔ دودھ دہی قیمت میں آج 6 دسمبر سے اضافہ لاگو کر دیا گیاہے. دوسری جانب، ڈپٹی کمشنر کی ریٹ لسٹ میں دودھ 140 روپے اور دہی 150 روپے کلو مقرر ہے۔ واضح رہے کہ راولپنڈی میں اپریل سے اب تک دودھ کی قیمت میں 30 روپے اور دہی کی قیمت میں 40 روپے کلو اضافہ ہوا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اسلام آباد کا سب سے بڑا شاپنگ مال سینٹورس سیل
پوری نیند خواتین کو عملی زندگی میں کامیاب بنا سکتی ہے. تحقیق
ہسپانیہ ساختہ جنگی بحری جہاز ’جلالۃ الملک حائل ‘ کی شاہی بحریہ میں باضابطہ شمولیت
انتظامیہ کی غلفت کے باعث دکانداروں نے اپنے اپنے ریٹ مقرر کر دیے ہیں، کہیں 180 روپے اور کہیں 185 روپے فی لیٹر دودھ فروخت کیا جارہا ہے۔ جبکہ اس سے قبل بھی فریش ملک ایسوسی ایشن نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا. ترجمان فریش ملک ایسوسی ایشن راولپنڈی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے باعث دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا. قبل ازیں دودھ 140 روپے جبکہ دہی 150 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا تھا۔
تاہم عوام کا کہنا ہے کہ کہا جاتا تھا کہ پچھلی حکومت میں بہت زیادہ مہنگائی اور اس بارے یہ لوگ اس وقت سب سے زیادہ بولتے تھے لیکن آج انکی خود کی حکومت میں مہنگائی ہے مگر کوئی بولنے والا بھی نہیں ہے نا ہی کسی کو پرواہ ہے اس چیز کی بلکہ سب کے سب خاموش ہیں.