بالی وڈ اداکار رضا مراد نے گزشتہ روز راکھی ساونت سے ملاقات کی ان کے ساتھ انکی اہلیہ بھی موجود تھیں، رضا مراد نے راکھی سے ملاقات کرکے ان کی والدہ کے انتقال کا افسوس کیا اور انہیں کہا کہ تمہاری ماں کی دعائیں تمہارے ساتھ رہیں گی ہمیشہ بےشک وہ دنیا سے جا چکی ہیں. رضا مراد نے کہا کہ تم ایک بہادر ماں کی بہادر بیٹی ہو ہم سب کی دعائیں تمہارے ساتھ ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں تمہارے ساتھ کھڑے ہیں . انہوں نے کہا کہ تمہارے بگڑے ہوئے کام کیسے ہوجائیں گے تمہیں پتہ بھی نہیں چلے گا تو راکھی نے کہا کہ رضا جی آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں‌میرا عادل

میرے پاس واپس آگیا ہے ہماری صلح ہو گئی ہے وہ میرے ساتھ اب اچھی طرح اور ایمانداری سے زندگی گزارے گا. رضا مراد کی اہلیہ نے اس موقع پر راکھی سے کہا کہ تم ایک بہادر لڑکی ہو اور تم باقی لڑکیوں کے لئے مثال ہو، تم اپنی جنگ بہت حوصلے اور ہمت سے لڑ رہی ہو ہم سب تم سے بہت متاثر ہیں. تمہاری ماں کی دعائیں تمہارے ساتھ ساتھ رہیں گی ہمیشہ تم فکر نہ کرو اور پورا بالی وڈ تمہارے ساتھ کھڑا ہے.

Shares: