راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ٹاپ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی معاہدے میں گھپلوں‌ کا انکشاف، انکوائری شروع

0
32

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کی ہدایت پرپنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جا رہی ہیں، اس سلسلے میں تمام ریجنل ڈائریکٹرز اینٹی کرپشن کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے علاقے میں موجود تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز اور دیگر سرکاری رقبے کا ڈیٹا مرتب کریں تاکہ سرکاری زمینوں پر ناجائز قابضین کی نشاندہی کی جا سکے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں سورس رپورٹ پر اینٹی کرپشن راولپنڈی نے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ٹاپ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے درمیان ہونے والے زمین کی ٹرانسفر کے معاہدے کو غیر قانونی قراردے کر باقاعدہ انکوائری کا آغاز کر دیا ہے، ابتدائی انکوائری میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ آرڈی اے اور ٹاپ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے درمیان ہونے والے مبینہ معاہدے میں بڑے پیمانے پر گھپلے ہوئے ہیں اور باہمی سازباز سے ملکی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے، آر ڈی اے نے سرکاری زمین بغیراجازت غیر قانونی طور پر ہاؤسنگ سوسائٹی کو دی جس کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے، آر ڈی اے نے 703 کنال انتہائی قیمتی اراضی ہاؤسنگ سوسائٹی کو دے کر 289 کنال زمین لی۔ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے آر ڈی اے کو دی گئی زمین کی مالیت بہت کم ہے،

اسی طرح ابتدائی انکوائری میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے ساتھ زمین کی ٹرانسفر کے معاہدے کی کسی مجاز اتھارٹی سے منظوری نہیں لی گئی، ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن راولپنڈی عارف رحیم نے اس معاملے کی مکمل چھان بین کے لیے زاہد محمود سرکل آفیسر راولپنڈی کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے،

Leave a reply