راولپنڈی:ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ نے نوٹس لیتے ہوے عوام الناس کو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں سے بچنے کے لیے خبردارکیا ہے۔

ترجمان آر ڈی اے نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آرڈی اے کو پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976اور پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021کے تحت تین غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کو نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے جن میں سیگو کنٹری فارم موضع چک سیگو چک بیلی خان روڈ، کنٹری سائیڈ ریزیڈینشیا موضع کلیام مغل جی ٹی روڈ راولپنڈی اور میاں محمد بخش موضع رنیال گرجا روڈ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آرڈی اے نے یہ بھی ہد ایت کی ہے کہ غیر قانونی اشتہارات و مارکیٹنگ کے خلاف بھی کاروائی کی جائے اور ان تین غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف دوبارہ ایف آئی آر بھی درج کرا دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پلاننگ ونگ نے باقی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرنے کے لیے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان و سپانسرز گمراہ کن اشتہارات کے ذریعے سے عوام الناس کو گمراہ کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں آر ڈی اے کے پلاننگ ونگ نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو بھی درخواست کی ہے کہ ان سکیموں کے غیر قانونی اور گمراہ کن اشتہارات کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے تاکہ عوام االناس کو ان کے جھانسے میں آنے سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر عوام الناس کو ان کے مفاد میں مشورہ دیا جا تا ے کہ وہ غیر قانونی و غیر مجاز سکیموں میں کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کرنے میں اجتناب رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس کو یہ بھی مشورہ دیا جاتاہے کہ وہ آر ڈی اے سے سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے سے قبل جانچ پڑتال کر لیا کریں۔ نیز آر ڈی اے کی ویب سائٹ www.rda.gop.pkپر بھی چیک کیا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔

Shares: