اللہ میری توبہ! سگی ماں نے اپنا 13 سالہ حافظ قرآن بیٹا قتل کردیا

خانیوال :قرب قیامت ہے یا پھر جہالت کی انتہا سگی ماں نے ساتھی کے ساتھ مل کر حافظ قرآن بیٹے کو بے دردی سے قتل کردیا، اطلاعات کے مطابق سگی ماں نے ساتھی کے ساتھ مل کر13سالہ حافظ قرآن بیٹے کو نہر میں پھینک دیا، پولیس نے قتل کے الزام میں خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سپر مارکیٹ میں مصنوعی گوشت ، تیار خلا میں فروخت زمین پر

پولیس کے مطابق خانیوال میں سگی ماں نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر13سالہ حافظ قرآن بیٹے کو قتل کردیا، دس روز پہلے لاپتہ ہوئے13سالہ حافظ رضوان کی لاش نہر سے برآمد ہوئی تھی۔چک شیر خان کی رہائشی بیوہ فیضاں بی بی نے ساتھی کے ساتھ مل کر بیٹے کو نہر میں پھینکا، قاتل ماں نے بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ صدر کبیر والا میں درج کرائی تھی۔

چین یغورمسلمانوں کے قبرستانوں کو مسمار کرکے نشانات مٹانے لگا

ذرائع کےمطابق ڈی پی او نےکہا ہے کہ شک ہونے پر شامل تفتیش کیا تو ملزمہ کے قول و فعل میں تضاد پایا گیا، بعد ازاں ملزمہ نے اعتراف جرم کرلیا، تھانہ صدر کبیروالہ نے ماں اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ مزید تحقیقات کرکے تفصیلی رپورٹ جاری کریں‌گے

اقرا عزیز نے اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرادیا

Comments are closed.