کراچی:باغی ٹی وی نے کراچی سے دلچسپ،مزاحیہ اورسب کی پسند پروگراموں کی نشریات کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق سندھ سے باغی ٹی وی کی باقاعدہ نشریات کا آغازہوگیا ہے اوراب باغی ٹی وی کی ٹیم نے اپنے چاہنے والوں کے لیے نئے نئے پروگرامز پیش کیئے ہیں

 

 

 

 

باغی ٹی وی کراچی کی طرف سے فراہم کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ہر پیرکو سندھ کے گلی کوچوں ، شہر شہر اورقریہ قریہ ہرگھرکی آواز بن لوگوں‌کے مسائل حکمرانوں کے سامنے رکھنے کے لیے آرہا ہے

 

 

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس کے علاوہ مزاحیہ سیریزکا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے جس میں‌ "مسٹرفیس بک” کے نام سے ایک پروگرام متعارف کروایا ہے

 

اس پروگرام کے متعلق مزید معلومات کچھ اس طرح ہیں

کیا آپ فیس بک کے ذریعے ہمارے نیو*مسٹر فیس بک* شو میں شامل ہونا چاہتے ہیں
تو ابھی کمنٹ میں اپنی فیس بک آئی ڈی کا لنک اور اپنا اصل نام اور موبائل نمبر سینڈ کرے۔
~
آپ بنے گے ہمارے مہمان۔۔۔ پاکستان کی منفرد شو میں مسٹر فیس بک کے ساتھ

 

اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کے دل کی آواز بنتے ہوئے "کارروائی” شروع کرنے کا اعلان کیا ہے

 

*انشاءاللہ بہت جلد آرہا ہے پروگرام کارروائی*👇👇
~
اب ہو گی کارروائی۔۔
ظلم،کرپشن ،انصافی،بددیانتی اور زندگی کے ہر میدان میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف ہم اطلاع دے ہمارے واٹس اپ نمبر پر۔۔
03363026786
ہم بنیں  گے انشاءاللہ آپکی آواز

 

باغی ٹی وی کی ترقی کا سفر جاری ہے . کراچی میں باغی ٹی وی کا بیورو آفس بن گیا ہے جلد افتتاح ہو گا. ضمیر ملک کراچی کے بیورو چیف ہیں . کراچی کی ٹیم نے باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ۔اس حوالے سے ادارہ جاتی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں.

 

 

 

باغی ٹی وی نے لاہور سے آغاز کیا اور اپنی کامیابیوں‌کا سفر جاری رکھتے ہوئے اب کراچی میں بیورو آفس کھل چکا ہے. باغی کو دنیا کے کم وبیش 195 ممالک میں دیکھا اورسنا جاتا ہے ،

 

 

سوشل میڈیا کے اس نئے ٹی وی چینل کے قیام کا مقصد کرپشن ، جہالت ، ظلم اور زیادتی کے خلاف جدوجہد کرنا اوران برائیوں کے خاتمے کے لیے معاشرے کی آوازکو بلند کرنا اوراسے مناسب فورم پر پیش کرنا تھا اورہے بھی اور رہے گا بھی

اس چینل نے جہاں ان برائیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھی وہاں حق ، سچ ، مظلوم کی مدد اوردنیا سے جہالت ختم کرنےکے لیے اپنا بھرپورکردار ادا کیا جسے دنیا تسلیم بھی کرتی ہے.اس کے ساتھ ساتھ "باغی ٹی وی ” نے معاشرے کی دیگر اہم مسائل کو بھی اجاگر کیا

اس دوران بہت سی رپورٹس پرسرکاری حکام ، سرکاری اداروں نے کارروائیاں کیں

اس ٹی وی چینل نے پہلی مرتبہ پچھلے سال رمضان المبارک میں 24 گھنٹے پورا مہینہ لائیو نشریات چلاکرایک ریکارڈ قائم کردیا جوکہ اس سے پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کسی ٹی وی چینل کو یہ اعزاز حاصل نہیں

باغی ٹی وی کا ہیڈ آفس یا سینٹرل آفس لاہور ڈی ایچ اے میں ہے ، لیکن باغی ٹی وی کے ملک بھرمیں نمائندے ہیں

 

 

اس کے علاوہ باغی ٹی وی کے چاہنے والوں کا حلقہ پوری دنیا تک پھیلا ہوا ہے ، اگریہ کہا جائے کہ باغی ٹی وی کے دنیا کے تمام براعظموں میں چاہنے والے موجود ہیں‌

جہاں اس ٹی وی چینل کی کامیابی کا ذکربڑی خوشی سے کیا جارہا ہے وہاں اگر باغی ٹی وی کی رہنمائی کرنے والی اہم شخصیت کا اگرذکرنہ کیا جائے تو ناانصافی ہوگی

یہ شخصیت ہیں معروف صحافی ، سنیئر تجزیہ نگار،مشرق وسطیٰ ، جنوبی ایشیا اوردفاعی امور کے ماہر مبشرلقمان ہیں ، مبشرلقمان باغی ٹی وی کی سرپرستی فرما رہے ہیں

ان حالات میں مبشرلقمان نے نہ صرف ملازمین کے حوصلے بلند کئے بلکہ ان کو بروقت تنخواہیں اورمراعات دینے کا سلسلہ قائم رکھا جوآج تک جاری وساری ہے

باغی ٹی وی کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ اس چینل سے معاشرے میں فرقہ واریت کے خاتمے اورباہمی بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کے لیے جدوجہد کے انداز میں کوششیں جاری وساری رکھی ہیں‌

باغی ٹی وی پردست شفقت رکھنے والے سنیئر تجزیہ نگارمبشرلقمان نے کبھی بھی اس چینل پرعریانی وفحاشی کوپروموٹ کرنے کی اجازت نہیں دی بلکہ سختی سے اسلامی اور ملی اقدار کی پاسداری کرنے کا حکم دیا جو ان کی دینی شعار سے محبت کا ایک فطری انداز ہے

باغی ٹی وی کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ دنیا میں سب سے پہلے جب کرونا وائرس نے چین میں پنجے گاڑنے شروع کیئے تو اس وقت باغی ٹی وی ہی تھا جس نے سب سے پہلے اس خطرے سے آگاہ کیا اوراج تک رہنمائی کا یہ سلسلہ جاری ہے

ان حالات میں جب کرونا نے دنیا کواپنی لپیٹ میں لے لیا اورنظام زندگی درہم برہم ہوگیا بڑے بڑے ادارے تباہ ہوگئے ، ان حالات میں میڈیا کی دنیا میں بھی بہت زیادہ مشکلات آئیں اوراکثروبشتر میڈیا گروپس میں ایک سقوط سا آگیا تھا لیکن اس مشکل دور میں بھی "باغی ” ٹی وی ہی وہ ایک ایسا منظم ادارہ ہے جس کی مینجمنٹ نے اس مشکل دور میں بھی نہ صرف اپنا وجود برقرار رکھا بلکہ پاکستان بھر میں اپنے نمائندگان کو بھی متحرک رکھا

اس دوران "باغی ” ٹی وی نے ایک نیا انداز نیا اسٹائل دیا جوپہلے پاکستان میں اس قدر متعارف نہیں تھا ،

"باغی ” ٹی وی نے اپنے ایڈیٹرز کوورک فرام ہوم کا نیا انداز دیا

اس نئے انداز میں "باغی ” ٹی وی کے ایڈیٹران کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی اورپھرایسا میکنزم ڈیزائن دیا کہ لاہور میں بیٹھ کرپورے ملک سے ایڈیٹراان اورنمالئندگان کے کام کی لائیو مانیٹرنگ کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

باغی ٹی وی کے اس اسٹائل کے بعد اب ایسے کئی ٹی وی چینلز نے بھی یہی اندازاختیارکیا ہے

Shares: