مزید دیکھیں

مقبول

حکومت نے ہمیشہ خواتین کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے ،وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صنفی مساوات کے عزم...

بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں گرنے کے 3 سال مکمل

اسلام آباد: بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں...

پاکستانی بینکوں بارے موڈیز کی نئی ریٹنگ جاری

کریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں...

آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کی ترقی کے لیے اہم ہے،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہے کہ ...

ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی عرب کے دورے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ...

تاریخی معاہدے کی منظوری ، وزیر اعظم وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کرینگے

ریکوڈک معاہدے کی منظوری، وزیر اعظم وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کرینگے.

وزیر اعظم شہباز شریف ریکوڈک سے متعلق تاریخی معاہدے کی منظوری سمیت اہم فیصلوں کیلئے وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہورہا ہے جس میں ریکوڈک سے متعلق تاریخی معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔

ریکوڈک معاہدے پر حال ہی میں صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا گیا جس پر عدالتِ عظمیٰ نے رائے دے دی ہے۔ معاہدے کے تحت کینیڈا کی کمپنی بلوچستان میں تانبا اور سونا تلاش کرے گی۔ معاہدے کے تحت پاکستان پر عائد کیا گیا 10 ارب ڈالر کا جرمانہ ختم ہوجائے گا۔ منصوبے کے تحت ملک میں 11 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔منصوبے کے تحت ملک بھر میں روزگار کے 8000مواقع پیدا ہوں گے۔

دریں اثناء وزیر اعظم شہباز شریف آج ایم 6 حیدر آباد سکھر موٹر وے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ موٹر وے منصوبہ گزشتہ 5 سال سے التوا کا شکار تھا۔ قبل ازیں سینیٹ میں ریکوڈک منصوبے کے تحفظ کا بل منظور کر لیا گیا۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا عدالتی فیصلے پر کہنا ہے کہ ریکوڈک فیصلہ 6ارب ڈالر نقصان کے بعد درست ہوا۔

این ایچ اے حکام کے مطابق 306 کلومیٹر کے ایم 6 منصوبے پر 3 کھرب 7 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، یہ منصوبہ 33 ماہ میں مکمل ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود سمیت دیگر وفاقی وزرا بھی موجود ہوں گے واضح رہے کہ اس منصوبے کی تعمیر سے قبل مٹیاری اور نوشہرو فیروز میں اربوں روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے جبکہ اس کیس میں ایک درجن سے زائد افسران گرفتار ہیں۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra