پاکستان آرمی نے ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے نوجوانوں کیلئے بھرتی کا شیڈول جاری کردیا

ٹھٹھہباغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) پاکستان آرمی نے ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے نوجوانوں کیلئے بھرتی کا شیڈول جاری کردیا
تفصیل کے مطابق پاکستان آرمی سلیکیشن اور بھرتی سینٹر کراچی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے نوجوانوں کو پاکستان آرمی میں بھرتی کرنے کیلئے ایک شیڈیول جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت یکم مارچ 2023ء کو میونسپل کمیٹی ٹھٹہ جبکہ 2- مارچ 2023ء کو گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سجاول میں پاک آرمی میں بھرتی کے خواہشمند نوجوانوں کا میڈیکل چیک اپ اور تحریری امتحان لیا جائے گا۔ اعلامیہ کے تحت واضح کیا گیا ہے کہ پاک فوج میں بھرتی کے خواہشمند نوجوانوں کا قد 5 فوٹ 6 انچ اور چھاتی (چیسٹ) 34 انچ جبکہ عمر کی حد 17 سال 4 ماہ سے 22 سال تک ہونا لازمی ہے، مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے نوجوان اپنا اصل ڈومیسائیل، پی آر سی، (مئٹرک، انٹر، بی اے، بی ایس سی) کی مارک شیٹ، پکا سرٹیفیکیٹ، اسکول لیونگ سرٹیفیکیٹ، اپنا اور والد کا شناختی کارڈ اور 6 عدد پاسپورٹ سائز فوٹو اور تمام کاغذات کی دو دو تصدیق شدہ کاپیاں مقررہ جگہوں پر صبح آٹھ بجہ اپنے ساتھ لائیں، مزید معلومات کیلئے پاکستان آرمی سیلیکشن اینڈ ریکروٹمینٹ سینٹر کراچی کے نمائندہ وریام خان کلمتی بلوچ کے موبائل نمبر 0305-3376658 اور 0325-7006927 پر رابطہ کریں۔

Leave a reply