بحیرہ احمر میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے وزارت خارجہ کیا کر رہی خبرآگئی

مہر جہاز میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے وزارت خارجہ کیا کر رہی خبرآگئی

باغی ٹی وی :وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان بحیرہ احمر میں پھنسے ہوئے چھ پاکستانی شہریوں کی بازیابی کےلیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے . ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ہم مملکت سعودی عرب ، سوڈان اور مصر کے متعلقہ حکام سے قریبی رابطے میں ہیں۔

ہم پھنسے ہوئے پاکستانیوں سے بھی رابطے میں ہیں اور انہیں بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے جلد از جلد ان کی بازیابی کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ بحیرہ احمر میں پاکستانی ملاحوں کا جہاز پھنس گیا تھا مہر نامی جہاز میں 6 پاکستانی ملاح پھنسے ہوئے ہیں ،ملاحوں نے اپیل کی ہے کہ سمندر میں 15روز سے پھنسے ہوئے ہیں مدد کی جائے،

ملاحوں کا کہنا ہے کہ ڈیزل اور پیٹرول ملے ہوئے پانی میں چاول ابال کر کھانے پر مجبور ہیں، فوری مدد نہ کی گئی تو موت کو اپنے قریب دیکھ رہے ہیں،

مہر نامی جہاز کے نائب کپتان دلدار احمد نے بی بی سی کے عمیر سلیمی سے سٹیلائٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور ان کے ساتھی دو ہفتے سے بحیرہ احمر میں سعودی عرب کی حدود میں پھنسا ہوئے ہیں۔بحیرہ احمر میں پہلے جہاز کا ایک انجن خراب ہوا، پھر دوسرا اور اس کے بعد جہاز کے سٹیرنگ کا ہائیڈرولک سسٹم بھی جواب دے گیا وہ کسی بھی وقت مر سکتے ہیں۔ پتا نہیں کیوں ہمارے مرنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ کم از کم اگر ہماری پاکستانی اور مسلمان نہیں تو انسان ہی سمجھ کر ہماری مدد کی جائے۔

دلدار احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ اور ان کے ساتھ عملے کے پانچ ارکان، جن میں سلام الدین، عبدالغنی، محمد اسماعیل، محمد شفیع اور علی محمد نامی افراد شامل ہیں، جہاز کو عمان سے مصر لے جا رہے تھے عملے کے پاس اب جہاز میں کھانے کے لیے چاولوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے وہ اور ان کے ساتھی سب بیمار ہیں اور انھیں بات کرنے میں بھی دشواری ہو رہی ہے

Comments are closed.