ریماخان کورونا ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی فنکارہ بن گئیں
نیویارک : پاکستان کی معروف اداکارہ ریماخان کورونا ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی فنکارہ بن گئیں-
باغی ٹی وی : پاکستان کی مقبول اداکارہ و ہدایتکارہ ریما خان نے ویکسیین لگوانے کی خبرسوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی –
ریما خان 90 کی دہائی سے 200 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور اب وہ فلمی دنیا سے دور ہیں لیکن سوشل میڈیا پر فعال نظر آتی ہیں ۔ ریماخان 2011 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور تب سے امریکہ میں مقیم ہیں انہوں نےآج وہیں کورونا ویکسین لگوانے کی خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہے ۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شئیر نگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں اداکارہ ریما خان نے کہا کہ وہ کورونا کی پہلی ویکسین لگوانے کیلئے آئی ہیں میری دعا ہے کہ جلدازجلد پاکستان میں بھی کورونا ویکسین آجائے ۔ ویکسین نہ صرف اپنے لیے بلکہ اپنے پیاروں کی حفاظت کیلئے بھی بے حد ضروری ہے ۔
ریما خان نے مداحوں کو کورونا ویکسین لگوانے کی بھی تاکید کردی ۔
ریما خان کی شئیر کی گئی پوسٹ پر رد عمل دیتے ہوئے عمران عباس نے ان کے اس اقدام کو سراہا اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا-