نوے کی دہائی میں‌ پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی اداکارہ ریما خان جو کہ شادی کے بعد امریکہ منتقل ہو چکی ہیں لیکن کام کے سلسلے میں وہ آتی جاتی رہتی ہیں .ریما خان کے خوبصورت بال اور سکن ہمیشہ ہی چرچا میں‌رہی ہے . اپنے بالوں‌کے ھوالے سے ہمیشہ ریما خان نے کہا کہ وہ اچھی آئلنگ کرتی ہیں ، اور سکن کے لئے ہمیشہ انہوں نے کہا کہ میں پانی بہت زیادہ پیتی ہوں اور سلاد کھاتی ہوں. حال ہی میں ریما خان نے اپنے امریکہ والے گھر میں بیٹھ کر ایک وڈیو بنائی، جس میں دیکھا جا سکتا کہ ریما خآن بغیر بولے سلاد کھا رہی ہیں ، اور پھر وہ اپنا سلاد کیمرے میں‌دکھاتی بھی ہیں. ریما خان نے اس وڈیو کا کیپشن لکھا ہے سلاد خوشی ہے. ریما خان نے بنیادی طور پر دیکھنے والوں پیغام دیا ہے کہ سلاد

کھانا اچھی بات ہے اس میں انرجی اور بہترین زندگی کے راز مخفی ہیں. ریما خآن کی اس وڈیو پر دلچپسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں جبکہ بہت سارے سارفین نے کہا کہ ریما خان نے سلاد کھانے کےحوالے سے ایسی وڈیو بنا کر ایک بہترین موٹیویشن دی ہے جو کہ اچھی بات ہے . ریما اکثر و بیش تر اسی طرح‌کی بامقصد وڈیو شئیر کرتی رہتی ہیں .

Shares: