لالی وڈ اداکارہ ریما خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ مجھے اگر اچھا کردار ملا تو میں ضرور ٹی وی پر کام کروںگی ،میں صرف نظر آنے کے لئے کوئی ایسا سکرپٹ یا کردار نہیں کرنا چاہتی کہ جس سے میری ساکھ خراب ہو. انہوں نے کہا کہ ٹی وی کی فنکارائیں ہوں یا فلم کی ہر کوئی اپنی اپنی جگہ بہت اچھا کام کررہی ہے. بس جو محنت کرتا رہے اور مسلسل لگا رہے وہی اس انڈسٹر ی میں دیر تک چلتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے فلم ڈائریکٹ کی بہت اچھا تجربہ رہا ہے لیکن اس کے بعد اس لئے نہیں کی کیونکہ مجھے ابھی تک ایسا کوئی سکرپٹ نہیں ملا،

نہ ہی مجھے کسی نے ابھی تک کوئی سکرپٹ لکھ کر دیا ہے، مجھے جیسے ہی کوئی اچھا سکرپٹ کسی نے بھی لکھ کر دیا میں‌یقینا فلم ڈائریکٹ کروں گی . انہوں نے کہا کہ” ایوارڈز ملنا کسی بھی فنکار کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہوتا ہے” اور مجھے جب بھی ایوارڈ‌ملا میں نے خدا کا اور اپنے چاہنے والوں کا شکر ادا کیا ہے. ریما خان نے کہا کہاکہ ایوارڈز ایسے ہی نہیں ملتے ان کے پیچھے سال ہا سال کی محنت ہوتی ہے. ریما خان نے کہا کہ میں نوجوانوں سے یہی کہوں گی کہ دل لگا کر محنت کریں وقتی ناکامی پر کبھی مایوس مت ہوں.

عروہ اور فرحان کے گھر ننھے مہمان کی آمد

وہاج علی اور سجل علی اس ماہ سڈنی میں فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے

راچی میں‌سجا لکس سٹائل ایوارڈز کا میلہ ،یمنہ زیدی نے میدان مار لیا

Shares: