12ربیع الاول کے موقع پر معروف اداکارہ ریما خان نے اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہےکہ اس دن کی خوشیاں ہم سب کے لئے اہم اور محترم ہیں، بچپن میں ہمارے گھر میں یہ دن عقیدت ، خوشی اور احترام کے ساتھ منایا کرتے تھے کرتے ہیں اور جب تک زندگی ہے مناتے رہیں گے۔ ہمارے گھروں میں محلوں میں چراغاں ہوتے تھے ، دردو سلام کی محافل منعقد ہوتی تھیں ، اچھے اچھے پکوان پکتے تھے ۔ ایک دوسرے کو پیغام دیا جاتا تھا کہ نبی پاک کے نقش قدم پر چلنے میں ہی ہم سب کی عافیت ہے۔ ہم نبی پاک کی سنت پر عمل کریں گے تو ہی بہتر انسان بنیں گے۔
”ہمیں خود کی اصلاح کی ضرورت ہے” ، اس دن کو صرف منانا ہی نہیں چاہے بلکہ اسکا مقصد بھی سمجھنا چاہیے ۔ ریما خان نے کہا کہ اچھے اچھے پکوان اس دن پر کھائیں ، درود و سلام پڑھیں سب کریں لیکن یہ بھی دیکھیں اور سمجھیں کہ ہمیں ایک اچھا انسان کیسے بننا ہے ، دوسروں کی خوشیوں کا احترام کیسے کرنا ہے ، اپنی ذات اور سوچ کی حفاظت کیسے کرنی ہے۔ دوسروں کے لئے مثال کیسے بنا جا سکتا ہے۔ ریما خان نے کہا کہ صراط مستقیم پر چلنے سے ہی ہماری بخشش ہو سکتی ہے۔