نوے کی دہائی کی سپر ہٹ اداکارہ ریما جنہوں نے پہلی فلم بلندی سے ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. انہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری میں فلموںکے تصور کو ہی تبدیل کر دیا ان سے قبل فلموں میں جو ہیروئینزتھیں وہ زرا بلکی سی ہوتی تھیں لیکن ریما خان دبلی پتلی تھیں ان کو اس قدر پسند یا گیا کہ فلم انڈسٹری میں دبلی پتلی ہیروئنز کا دور دورہ شروع ہو گیا. اداکارہ ریما نے وقت کے ساتھ ساتھ خود پر بہت توجہ دی اپنی بول چال ، لباس وغیرہ میں اپنا ایک انداز بنایا. ادب کا مطالعہ کیا. ریما بھی دوسرے اداکاروں کی طرح سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں چاہے وہ فیس بک ہو یا انسٹاگرام وہ ہر جگہ
اپنی تصاویر اور وڈیوز تواتر سے شئیر کرتی رہتی ہیں. حال ہی میں انہوں نے ایک انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے پرستاروںکو ایک پیغام دیا ہے اور پیغام بھی بہت خوبصورت ہے انہوں نے کہا کہ جب بھی بولیں اپنی زبان کو دماغ کے ساتھ جوڑ لیں کیونکہ آپ جو بھی بو ل رہے ہوں گے اس سے آپ کی تربیت جھلکے گی اور اندازہ لگایا جائیگا کہ آپ کی تربیت کس انداز سے کی گئی ہے. اداکارہ نے کہا کہ بولنے سے ہی پتہ چلتا ہے کون کیسا ہے یا کس نے اخلاقیات کا دامن پکڑ رکھا ہے. اداکارہ ریما خان اس طرح کے اصلاحی پیغامات اکثر سوشل میڈیا پر وڈیوز کے زریعے جاری کرتی رہتی ہیں.