کرپشن میں ملوث اب سفیرنیب کے ریڈارپرآگئے ،انڈونیشیا میں سابق سفیرکے خلاف ریفرنس دائر

0
44

اسلام آباد : کرپشن میں ملوث اب سفیرنیب کے ریڈارپرآگئے ،انڈونیشیا میں سابق سفیرکے خلاف ریفرنس دائرا،طلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے انڈونیشیا میں سابق سفیرمصطفیٰ انور حسین کیخلاف ریفرنس دائرکردیا، مصطفیٰ انور حسین پر جکارتہ میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت کی غیرقانونی فروخت کا الزام ہے۔

تفصیلات کے مطابق جکارتہ میں پاکستانی سفارتخانےکی عمارت کی غیرقانونی فروخت کے الزام میں نیب نےانڈونیشیا میں سابق سفیرمصطفیٰ انورحسین کیخلاف ریفرنس دائرکردیا۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ مصطفی انورنےسفارتخانےکی عمارت غیرقانونی طورپرفروخت کی، ملزم نے قومی خزانے کو 1.32ملین ڈالرکا نقصان پہنچایا جبکہ مصطفیٰ انورنے وزارت کی منظوری کےبغیرعمارت فروخت کااشتہارجاری کیا۔

نیب ریفرنس کے مطابق مصطفیٰ انور نیب آرڈیننس سیکشن 9اے 6کےتحت اختیارات کاغلط استعمال کیا، ملزم نے جکارتہ میں تعیناتی کے فوری بعد عمارت فروخت کاعمل شروع کیا اور وزارت خارجہ سےبھی عمارت فروخت کےعمل کوچھپایا۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ملزم نےبدنیتی سےبعدمیں وزارت کوعمارت کی فروخت کاپروپوزل بھیجا، وزارت نےکئی خطوط کےذریعےبغیرمنظوری عمارت کی فروخت سےروکا۔

Leave a reply