واشنگٹن :امریکی سرحدوں کی جانب پناہ گزینوں کے لشکربڑھنے لگے،اطلاعات کے مطابق فقر و غربت، بدمعاش اور غنڈہ ٹولوں کی ایذا رسانیوں جیسی متعدد مشکلات سے تنگ آئے، ہزاروں تارکین وطن مختصر توشۂ راہ ساتھ لے کر ایک روشن مستقبل کی تلاش میں اپنے ملک سے نکل پڑے ہیں،

بتایا جاتا ہے کہ یہ افراد پڑوسی ملک میکسیکو اور اس کے بعد امریکہ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ظاہراً غیر ملکی تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے سلسلے میں نرم پالیسی پر مبنی امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن کے وعدے بھی اس نقل مکانی میں مؤثر رہے ہیں۔

دوسری طرف یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ امریکی حکام کو بھی سمجھ نہیں آرہی کہ وہ کیا کریں ، ایک طرف جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب کی وجہ سے مسائل ہیں تودوسری طرف ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے شرارت کا امکان ہے

Shares: