ٹبہ سلطان پور،باغی ٹی وی (نامہ نگار) بے لوث ملک وقوم کی خدمت کرنے والے ہمارے علاقائی صحافی حکومتی توجہ کے منتظر ہیں, بدترین ملکی معاشی حالات کے پیش نظر حکومت کو صحافیوں کیلئے خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کرنا ہوگا , سٹی پریس کلب ٹبہ سلطان پور اپنے علاقائی صحافی بھائیوں کے لئے اپنے وسائل کے مطابق اور سماجی شخصیات کی مشاورت ,خصوصی تعاون سے جلد جرنلسٹس ویلفیئر فنڈ قائم کریگا, ان خیالات کا اظہار صدر سٹی پریس کلب ٹبہ سلطان پور نوشاد خان پٹھان, جنرل سیکرٹری اسماعیل خان پاندھا, چیئرمین سید حبیب الرحمن شاہ ودیگر عہدیداران نے ایک نجی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا صدر سٹی پریس کلب نوشاد خان پٹھان نے کہا کہا کہ علاقائی صحافی اپنے اداروں اور ملک و قوم کے لیے بلا معاوضہ رضاکارانہ طور پر کام کر رہے ہیں چند دیگر اداروں کی طرح شعبہ صحافت میں بھی کچھ کالی بھیڑیں موجود ہوں گی جن کی وجہ سے شعبہ صحافت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر اس شعبہ میں بہت بڑی تعداد سلجھے ہوئے, ایماندار ,تعلیم یافتہ اور ملک و قوم کی بے لوث خدمت کرنے والوں کی ہے جو جان ومال کی پرواہ کیے بغیر اپنی ذمہ داری بااحسن سر انجام دیتے ہیں ایسے علاقائی صحافی ملک و قوم کا سرمایہ ہیں, سٹی پریس کلب ٹبہ سلطانپور ایسے صحافیوں کی دل و جان سے قدر کرتا ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے پیشہ ورانہ مسائل اور کسی بھی مشکل گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ایمانداری حب الوطنی کے جذبے سے ملک و قوم کے لئے رضاکارانہ کام کرنے والے عراقی صحافی ہمارے سر کا تاج ہیں اس موقع پر خرم خان پٹھان, عرفان خان پٹھان, اکرم خان پاندھا ,علی رضا خان پٹھان یامین وینس, سید افتخار حسین شاہ, سید عارف شاہ, ندیم عباس, آصف خان سندھڑ ودیگر موجود تھے

Shares: