پشاور:تربیلا جھیل میں کشتی ڈوبنے سے ہونے والے حادثے کے بعد اب حکومت کے پی نے آئندہ سے اس قسم کے نقصانات سے بچنے کے لیے تربیلا جھیل میں مسافراور سامان بردار کشتیوں سمیت سیروتفریح کےلیے استعمال ہونے والی تمام کشتیوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی۔

وزیر اعلیٰ‌محمود خان نے مقامی انتظامیہ کو خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی جس کے تحت وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کشتیوں میں گنجائش سے زائد افراد کو سوار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور تمام مسافروں کے لیے لائف جیکٹ موجود ہوگی۔خیال رہے کہ 3 جولائی کو ہری پور تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں 50 سے زائد مسافروں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی تھی جس کے نتیجے میں 40 جاں بحق ہو گئے تھے۔

وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والوں کے لیے فی کس 5 لاکھ اور زخمی ہونے والوں کےلیے ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ پاکستان آرمی اور ریسیکو 1122سمیت مقامی غوطہ خور تاحال ایک لاش بھی آمد کرنے میں ناکام رہے۔زندہ بچ جانے والے ایک شخص نصراللہ نے بتایا کہ اس کے خاندان کے پانچ افراد ڈوب کر جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تربیلا جھیل میں اس حادثے میں‌زندہ بچ جانے والے ایک شخص جان عالم نے بتایا کہ 40 سے 50 مسافروں کے علاوہ کشتی کے مالک نے 5 بھینسیں اور 24 بکرے بکریاں بھی کشتی پر سوار کرلی تھی۔

Shares: