بھٹوں کی رجسٹریشن کا کام شروع

0
35

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) پنجاب بھر میں قرضوں کی فراہمی کے لیے اینٹیں تیار کرنے والے بھٹوں کی رجسٹریشن کا کام شروع ہوگیا ہے یہ بات صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں بھٹوں میں کالے تیل لکڑی کے بورے پلاسٹک وغیرہ کو جلا کر اینٹیں تیار کرنے کا بوسیدہ نظام کئی عشروں سے جاری ہے مگر اب ان بھٹوں کو آلودگی اور سموگ پر کنٹرول کرنے کی غرض سے زگ زیگ میتھڈولوجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس مقصد کے لیے حکومت پنجاب نے بھٹہ مالکان کو قرضے دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے بھٹوں کا سروے کرنے کے لیے ضلع وار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں پنجاب میں ان بھٹوں کی تعداد 8590 ہے جن کے مالکان کو بینک آف پنجاب کے ذریعے کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضے دیئے جائیں گے جس میں اپنا روزگار سکیم کے فنڈز بھی شامل ہیں انہوں نے بتایا کہ یہ قرضے ڈسٹرکٹ ویری فکیشن کمیٹیوں کی سفارش پر دیئے جائیں گے جن کا سربراہ ہر ضلع میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو نامزد کیا گیا ہے اور ان کمیٹیوں کے ممبران میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کے علاوہ بینک آف پنجاب اور ڈی ایل آر کے نمائندے بھی شامل ہیں صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے بھٹہ خشت مالکان کو دس لاکھ روپے قرض دیا جائے جا جس کی واپسی دو سال میں کرنا ہوگی انہوں نے بتایا کہ قرضوں کی فراہمی کا کام 15 جنوری 2021ء سے شروع ہوگا

Leave a reply