![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/03/rihanna-1-905x613.jpg)
امریکی گلوکارہ ریحانہ جن کے مداح صرف امریکہ میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں. ان کاایک کریزی مداح پہنچ گیا ان کے گھر. . مداح سائوتھ کیرولینا سے لاس اینجلس ریحانہ کے ساتھ شادی کرنےکے لئے پہنچا. اس نے ریحانہ کے گھر میں رات گئے گھسنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسکو موقع پر ہی گرفتار کر لیا. پولیس نے اس مداح کو حراست میں لیکر مکمل طور پر تفتیش کی اور پولیس اس نتیجے پر پہنچی کہ یہ مداح کوئی واردات کرنے ریحانہ کے گھر نہیں گیا تھا بلکہ اپنے دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر گلوکارہ کے گھر کا رخ کیا. پولیس نے ریحانہ کے
مداح کو تنبیہ کرکے چھوڑ دیا اور کہا کہ آئندہ سے وہ گلوکارہ کے گھر کے اردگرد بھی نظر نہ آئے.تاہم گلوکارہ ریحانہ نے اس کریزی مداح کے حوالے سے تاحال کوئی بیان نہیںدیا اور نہ ہی کوئی ایسا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے کہ جس سے محسوس ہو کہ وہ اس قسم کے مداح سے ڈر گئی ہیں. نہ ہی ریحانہ پولیس سے اس مداح کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے. یاد رہے کہ ریحانہ نہ صرف خوبصورت ہیں بلکہ ان کے گانے دنیا بھر میں بے حد پسند کئے جاتے ہیں.