رحمان ملک نے شہباز شریف کے حوالہ سے بیان پر لیا یوٹرن
پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سے متعلق بیان میراذاتی تھا،پارٹی سے تعلق نہیں،
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی واقعات کا رحمان ملک نے لیا نوٹس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی پی کے رہنما رحمان ملک نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کا حصہ ہوں اور اپوزیشن کےاتحاد کا حامی ہوں،متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتمادجمہوری وعوامی ہےجوکامیابی سے ہمکنارہوگا،بہترہوتا ایازصادق بیان جاری کرنےسے پہلےمجھ سے تفصیلات معلوم کرلیتے،
رحمان ملک نے مزید کہا کہ ایازصادق اگرمجھ سے تفصیلات پوچھتے توشاید ان کوبیان دینے کی نوبت نہ آتی، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سے متعلق بیان میراذاتی تھا،پارٹی سے تعلق نہیں،قومی اسمبلی میں اپوزیشن سےمتعلق میرا بیان صحافی کےسوال پرغیررسمی برجستہ جواب تھا ،قومی اسمبلی میں اپوزیشن سےمتعلق میرے غیر رسمی جواب کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما، سباق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا تھا کہ رحمان ملک کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے سے متعلق بیان قابل مذمت، افسوسناک اور حزب اختلاف کے اتحاد کے منافی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت رحمان ملک کے بیان پر ان سے وضاحت طلب کرے۔
رحمان ملک نے اسمبلی میں ایک صحافی کے ساتھ گفتگو میں کہا تھا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بلاول کو ہونا چاہئے،وہ ینگ اور پڑھا لکھا ہے .