سینیٹررحمان ملک نے پی ڈی ایم اجلاس کے حوالے سے موقف واضح کردیا

0
17

اسلام آباد، سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی رحمان ملک نے ویڈیو بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس سے سابق صدر آصف علی زرداری کا بیان بڑا واضح اور جمہوری ہےجو فیصلہ سی اے سی کے اجلاس میں ہوا تھا وہی زرداری صاحب نے پی ڈی ایم کے سامنے رکھاسنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پیپلز پارٹی کی ایک سپریم باڈی ہےآصف علی زرداری نے کہی نہیں کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹوٹ گیا ہے، سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ائیندہ فیصلہ پی ڈی ایم کے سامنے رکھا جائیگا، زرداری صاحب کے بیان کے حوالے سے پی ڈی ایم کیخلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہےنوازشریف کے آنے کے حوالے سے زرداری کا بیان حقائق پر مبنی کل پی ڈی ایم اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کا غصہ بجا تھامولانا صاحب کو پی ڈی ایم کے سات ووٹ نہ ملنے پر ناراضگی کا حق بنتا ہےپی ڈی ایم کو معلوم کرنا ہوگا کہ وہ سات سینیٹرز کون تھے جنہوں نے غفور حیدری کو ووٹ نہیں دئیےان سات سینٹرز کی شناحت نہ کی گئی تو مستقبل میں پھر پی ڈی ایم کا مسئلہ پیش آئیگاپیپلزپارٹی ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے اور جمہوریت کو سب سے بڑھ کر جانتی ہے،

تفصیلات کے مطابق جمہوریت کیلئے پیپلزپارٹی کی قربانیاں سے زیادہ اور بڑھ کر ہیں جمہوریت کی خاطر قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو نے شہادتیں دئیےآصف علی زرداری سے زیادہ قید اور تکالیف کسی نے نہیں اٹھائے ہیں پیپلز پارٹی آج بھی زیر عتاب ہے، آج بھی ہمارےخلاف کیسز چل رہے ہیں مہنگائی اور بیروزگاری میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے مہنگائی پر قابو نہیں پایا گیا تو پورا ملک پی ڈی ایم بن کر سڑکوں پر نکلے گا، آج ہر ٹریفک اشارے پر درجنوں لوگ بھیک مانگ رہے ہوتے ہیں مہنگائی میں مزید اضافہ اور روپے کی قیمت میں کمی ہوگی،

Leave a reply