پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے سینئیر رہنما سینیٹر رحمان ملک کی آرمی چیف کے ساتھ ملاقات کرنے پر بلاول بھٹو نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رحمان ملک سے وضاحت مانگ لی-
باغی ٹی وی : ڈان نیو کے بیورو چیف محمد بالا نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وہ آرمی چیف سے ان کی ملاقات کے بارے میں رحمان ملک سے وضاحت طلب کریں گے-
I will seek explanation from Rehman Malik regarding his meeting with Army Chief, Bilawal Bhutto Zardari
— Muhammad Bilal (@Bilal81) July 28, 2020
واضح رہے کہ آ رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سینیٹر رحمان ملک کی ملاقات ہوئی تھی ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں دفاع اور داخلہ سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی تھی سینٹر رحمان ملک نے امن کیلئے پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا تھا
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں رحمان ملک نے آرمی چیف جنرل قمر جاوہد باجوہ کو داخلی سلامتی کیلئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی-