سینیٹر رحمان ملک نے حکومت سے کورونا وائرس پر اے پی سی بلانے کا مطالبہ کیا ہے .
باغی ٹی وی :سینیٹر رحمان ملک نے حکومت سے کورونا وائرس پر اے پی سی بلانے کا مطالبہ کیا ہے .
انہوں نے کہا کہ اے پی سی بلاکر کورونا وائرس پر اتفاق رائے سے قومی ایکشن پلان مرتب کیا جائے، حکومت موثر انداز میں کورونا وائرس ختم کرنے کے لئے واضح پالیسی اپنائے، قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈہ با معنی ہو کہ کورونا کے روک تھام کیلئے ضروری قانون سازی کیجائے،
ان کا کہنا تھا کہ عوام پارلیمنٹ سے کورونا کے روک تھام کیلئے ضروری قانون سازی کی توقع رکھتی ہے، قومی اسمبلی میں مزید بیرون ملک قرضے نہ لینے اور موجودہ قرضوں کو فورس میجیور کے تحت معاف کروانے کے قرداد لائے جائے،سیاسی قیادت ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا پر الجھن کا شکار ہوتا نظر آرہا ہے، کابینہ لاک ڈاؤن ختم یا نہ ختم کرنے کے حوالے سے ذمہ داری اپنے کندھوں پر لے،
رحمان ملک کا کہنا تھا لاک ڈاؤن کے حوالے سے ختمی فیصلہ وفاقی کابینہ دوسرے محکمے و صوبوں پر نہ ڈالے؟اے پی سی بلاکر اجتماعی غور و فکر اور دانشمندی سے کورونا وائرس کیخلاف قومی حکمت عملی تیار کیجائے،عوام حکومت سے سیاسی شور شرابہ کے بجائے عملی اقدامات کی توقع رکھتی ہے، عوام میں فاصلے رکھنے پر سختی سے عمل کروایا جائے ،ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کو حفاظتی کٹس سے لیس کیا جائے،