پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ وماڈل رحمت اجمل کی شادی کا آغاز ہو گیا ہے اداکارہ جلد ہی پیا دیس سدھارنے والی ہیں-

باغی ٹی وی : مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں ’عائشہ‘ کے کردار سے شہرت پانے والی رحمت اجمل کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے جس کی تصویریں اُنہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو شادی کی خوشخبری سنائی۔

تصاویر میں رحمت اجمل کو مایوں کی تقریب کی مناسبت سے زرد رنگ کے مایوں کے لباس میں مسکراتے چہرے پر ابٹن لگواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ان کا مایوں کا لباس معروف ڈیزائنر فائزہ ثقلین نے تیار کیا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں رحمت اجمل کے والد کو بیٹی کی زندگی کے اہم دن کے موقعے پر ان سے پیار کا اظہار کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ یہ تصویر باپ بیٹی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کررہی ہےجبکہ اداکارہ تمام تصاویر میں خوشگوار موڈ کے ساتھ مایوں کی تقریب انجوائے کرتی دیکھی جاسکتی ہیں ۔

رحمت اجمل کی پوسٹ پر شوبز فنکاروں کی بڑی تعداد اُنہیں شادی کی مبارکباد دے رہی ہے جن میں ایمن خان ،جگن کاظم ، ایمان سلیمان اور منشا پاشا سمیت دیگر شامل ہیں-

واضح رہے کہ رحمت اجمل نے گزشتہ سال یک سادہ تقریب میں طیب سلیم کے ساتھ لاہور میں خاموشی سے منگنی کی تھی۔

Shares: