پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل رحمت اجمل رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
باغی ٹی وی : رحمت اجمل کی شادی کی تصویریں سوشل میڈیا وائرل ہو رہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنے زندگی کے سب سے خاص موقع پر خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ رحمت اجمل کے شوہر نے اپنی اہلیہ کے جوڑے کے رنگ سے ملتی جُلتی شیروانی پہنی ہوئی ہے۔
دوسری جانب ابھی تک رحمت اجمل نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی ہے تاہم اُنہوں نے اس حوالے سے کچھ انسٹا گرام پر اسٹوریز شیئر کیں۔






اس سے قبل رحمت اجمل نے اپنی مایوں کی تقریب کی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔ رحمت اجمل نے مایوں کی تقریب کی مناسبت سے معروف ڈیزائنر فائزہ ثقلین کا تیار کیا گیا پیلے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا تھا۔
واضح رہے کہ مقبول ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں ’عائشہ‘ کے کردار سے شہرت پانے والی رحمت اجمل نے گزشتہ برس ایک سادہ تقریب میں طیب سلیم کے ساتھ لاہور میں منگنی کی۔








