بالی وڈ اداکارہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اداکاری سے اس لئے دور ہوں کیونکہ مجھے میری پسند کے ابھی تک کردار آفر نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ فلمیں اور اداکاری میری محبت ہے میں ان سے دور نہیں رہ سکتی لیکن یہ ضرور ہے کہ میں‌اچھے کردار کا انتظار کرتی رہتی ہوں. انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میرے پاس انتخاب کرنے کا حق ہے ، یعنی میرے پاس کوئی پراجیکٹ آتا ہے کہ تو میں اپنی مرضی کے مطابق ہاں یا نہ کرتی ہوں.

انہوں نے کہا کہ میں سادگی پسند ہوں بہت زیادہ پر تعش زندگی گزارنے کے حق میں‌نہیں ہوں، ایک سوال کے جواب میں انہو نے کہا کہ ہر انسان اپنی زندگی میں محبت کرتا ہے ، اور وہ محبت کبھی ختم نہیں‌ہوتی، ریکھا نے کہا کہ ”میں نے ہمیشہ اپنے دل کی سنی ہے کبھی خود پر کسی بھی حوالے سے جبر نہیں کیا”. یاد رہے کہ اداکارہ ریکھا حال ہی میں ٹی وی شو ’گُم ہے کسی کے پیار میں‘ کے پرومو میں چھوٹی اسکرین پر نظر آئی تھیں اور مداح اب بھی اس انتظار میں ہیں کہ ریکھا کسی نئے پروجیکٹ کا اعلان کریں گی۔

 

ممتاز نے کس کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے؟

ناصر چینیوٹی کیری آن جٹا 3 کی کامیابی پر خوش

عالمگیر ترین کی خود کشی اور نازش جہانگیر کا رد عمل

Shares: