اسلام آباد:لاڈلے کوریلیف دینے والے یاد رکھیں معاشرتی تفریق اورتباہی کے ذمہ بھی یہی ہیں، وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہاہے کہ انوکھے لاڈلے سے انسانی ہمدردی کی گئی ،تاریخ میں کسی مجرم کو ایسی رعایت نہیں ملی،جیلوں میں کئی قیدی ایسے ہیں جو دوائیں نہ ملنے سے مرگئے ۔
ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام ”الیونتھ آور “میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ نواز شریف کیلئے کوئی ایسی بیماری آگئی ہے کہ جس کاعلاج ہی ملک کے اندر نہیں ہے، اشتہاریوں کا ٹولہ ملک سے باہر بیٹھا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس پر ڈاکٹر کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف کی صحت میں بہتری تب آئیگی جب مریم نواز ان کی تیمار داری کرے گی ۔
انہوں نے کہاکہ اگر بانڈز نہیں دیتے تو دونو ں بیٹے شخصی ضمانت پر ملک میں آجائیں اور نواز شریف کو لے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ 7ارب تو نواز شریف کا بیٹا ایک دستخط پردے سکتا ہے ،انوکھے لاڈلے سے انسانی ہمدردی کی گئی ،تاریخ میں کسی مجرم کو ایسی رعایت نہیں ملی،جیلوں میں کئی قیدی ایسے ہیں جو دوائیں نہ ملنے سے مرگئے ۔