محکمہ اینٹی کرپشن نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر ریلوے میں 6 کروڑ کا غبن کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا
ریلوے کو 6کروڑ کا چونا لگانے والا ملزم اینٹی کرپشن کے ہاتھ آگیا . محکمہ اینٹی کرپشن نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر ریلوے میں 6 کروڑ کا غبن کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے. ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب ندیم سرور نے بتایا کہ لالا موسیٰ کے رہائشی خالد محمود نے ریلوے اراضی 6 کروڑ روپے پر لیز پر لی لیکن رقم سرکاری خزانے میں جمع نہ کروائی ۔
ملزم نے بلڈنگ انسپکٹر مہر افضال کی ملی بھگت سے مکان کا نقشہ پاس کروایا اور پلازہ تعمیر کر لیا۔ ندیم سرور نے مزید بتایا کہ ملزم نے ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی جو خارج ہوئی تو اسے گرفتار کر لیا گیا ہے، اس کے علاوہ بلڈنگ انسپکٹر مہر افضال کو ہائیکورٹ پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔
دوسری جانب پاکستان ریلوے کی آمدن کے مقابلے میں اس کے اخراجات 50 فیصد سے زائد ہیں. قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت ریلوے کی جانب سے تحریری جواب ایوان میں پیش کیا گیاتھا جس کے مطابق اپریل اور اکتوبر کے دوران ریلوے خسارہ 35 ارب 31 کروڑ روپے رہا۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
وزیر خارجہ کی پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات
پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے عالمی برادری کے ٹھوس تعاون کی ضرورت ہے.اقوام متحدہ
اسلام آباد سے کراچی سفر کرنیوالی پرواز کا مسافردوران سفر انتقال کر گیا
وزارت ریلوے نے بتایا کہ ریلوے کی آمدن 33 ارب اور اخراجات 69 ارب روپے سے زائد رہے جب کہ ریلوے کے ایک لاکھ 25 ہزار پنشنرز کو سالانہ 75 ارب روپے سے زیادہ دیے جارہے ہیں۔ وزارت ریلوے نے بتایا کہ بین الاقوامی معیار کی 230 تیز رفتار کوچز جلد ریلوے کی فلیٹ میں شامل ہوں گی۔