اسلام آباد: بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنی حرکتوں سے باز آجائے ، اگر بھارت نے مزید کوئی ایسی حرکت کی تو پھر وہ یاد رکھے کہ جس طرح 27 فروری کو بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ، دوبارہ پھر اسی ذلت کا سامنا کرنا پڑے گا
ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنی حدود میں رہے ، کشمیر کشمیریوں کا ہے پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا. پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کو مایوس نہیں ہونے دے گا.