اسلام آباد : نوازشریف کے سفارتی پاسپورٹ کی تجدید؟وزارت داخلہ نے وزارت خارجہ کوپیغام دے بھیجا ،اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ نے وزارت خارجہ کو سابق وزیراعظم نواز شریف کا نیا سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے سے روک دیا۔
وزرات داخلہ نے نوازشریف کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کی تجدید سے متعلق وزارت خارجہ کوہدایات کی ہیں کہ سابق وزیراعظم کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست پرعمل درآمد نہ کیاجائے۔
نوازشریف کیوں پاسپورٹ کی تجدید کے اہل نہیں وزارت داخلہ نے تین بڑی وجوہات بھی بتادیں
وزارت خارجہ کو بھھیجے گئے پیغام میں وزارت داخلہ کا مؤقف ہےکہ نوازشریف کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایک اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں تین کیسززیرالتوا ہیں، نوازشریف نیب کے توشہ خانہ ریفرنس میں مفرورملزم ہیں، نوازشریف تب تک ریلیف حاصل نہیں کرسکتے جب تک عدالتوں میں خود کو پیش نہیں کرتے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ قانون کے بھگوڑے کسی بھی شہری کا بیرون ملک سفر کرنے کا حق ختم ہوجاتا ہے، نوازشریف وطن واپسی کےلیے ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹ کی درخواست دے سکتے ہیں،
وزارت خارجہ ذرائع کے مطابق اس پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نوازشریف یہ درخواست برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو دے سکتے ہیں، انہیں ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹ پی آئی اے کی بکنگ دکھانے پرجاری کیا جاسکتا ہے۔