گورنر سندھ سے معروف سیاستدان علیم خان کی ملاقات

کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے معروف سیاست دان عبدالعلیم خان نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں کراچی سمیت سندھ سے متعلق مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

 

ملاقات کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی شہ رگ کراچی کی ترقی کے لئے سب ایک پیج پر ہیں۔ بین الصوبائی ہم آہنگی کیلئے مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلے ضروری ہیں۔اس موقع پر عبدالعلیم خان نے گورنر سندھ کے کرادر کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے کی ترقی کے لئے گورنر سندھ کا وژن قابل ستائش ہے۔

علیم خان عمران خان کے اے ٹی ایم رہے ہیں،آج بڑے نیک بن رہے ہیں‌:عظمیٰ بخاری

 

اس موقع پر علیم خان نے گورنرسندھ کی خدمات کی تعریف کی اور ان کو سندھ میں جمہوریت اور فلاحی کاموں میں بہترین کردار ادا کرنے پر سراہا ، کامران ٹیسوری نے  بھی اس موقع پر علیم خان کا شکریہ ادا کیا اوران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ،

علیم خان اور عون چوہدری کی نواز شریف سے ملاقات

 

ورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے شمسی سوسائٹی ملیر میں دلخراش واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ گورنرسندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لانے کی ہدایت دی۔ گورنرسندھ نے جاں بحق افراد کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل اورزخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔ گورنرسندھ نے کہا کہ واقعہ کا سن کر شدید دکھ پہنچا۔

علیم خان نے ایل ڈی اے کی اڑھائی کنال زمین پراپنے ابا جی کی قبر بنا دی،میاں اسلم…

Comments are closed.