پاکستان کے ایک برادرملک نے آئی پی پیز کے خلاف انکوئری رپورٹ کوعوام کے سامنے نہ لانےکی درخواست کردی

0
40

اسلام آباد:پاکستان کے ایک برادرملک نے آئی پی پیز کے خلاف انکوئری رپورٹ کوعوام کے سامنے نہ لانےکی درخواست کردی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے پچھلے دورحکومت میں قوم کو ہزاروں ارب روپے کا ٹیکہ لگانے والی کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کے حوالے سے رپورٹ کو قوم کے سامنے نہ لانے کی درخواست کی گئی ہے

معروف تجزیہ نگارروف کلاسرا نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اس حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ برادر ملک نے حکومت پاکستان سے درخواست کی ہےکہ وہ براہ کرم آئی پی پیز کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ کو عوام کے سامنے نہ لائے ، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے یہ پیغام وزیراعظم کے معتمد خاص اسد عمر اور عمرایوب کو بھی اس برادرملک کے تحفظات سے آگاہ کردیا گیا ہے

روف کلاسرا نے اس حوالےسے مزید انکشاف کیا ہے کہ اس کے بعد یہی امید کی جارہی ہےکہ آئی پی پیزکے حوالے سے یہ تحقیقاتی رپورٹ دبا دی جائے گی اور عوام کو باخبررکھنے کی حکومت کی اپنی ہی پالیسی کی خلاف ورزی بھی ہوجائے گی

Leave a reply