لندن:لندن سے دعاوں کی درخواست آگئی : الطاف حسین کی حالت خطرےمیں،اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے سربراہ الطاف حسین کی حالت بہت خراب بتائی جارہی ہے اورلندن سیکرٹریٹ سے الطاف حسین کے چاہنے والوں سے صحت یابی اورزندگی کی دعاوں کی درخواست بھی کی گئی ہے

 

 

اس حوالے سے لندن سیکرٹریٹ سے طارق جاوید جو کہ لندن ایم کیوایم کے کنوینئر ہیں کی طرف سے دعاوں کی درخواست کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ الطاف حسین کی حالت بہت خراب ہوگئی تھی

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ الطاف حسین کس حالت میں ہیں‌ اس کی خبرکسی کو بھی نہیں دی جارہی ، دوسری طرف یہ بھی خبریں گردش کررہی ہیں کہ الطاف حسین کرونا کی وجہ سے موت وحیات کی کشمکش میں ہیں

 

ادھر لندن سے ذرائع کے مطابق الطاف حسین کوانتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے اوریہ بھی اطلاعات ہیں کہ یہ سہولت الطاف حسین کو گھر میں فراہم کردی گئی ہیں‌

معتبر ذرائع کےمطابق الطاف حسین کو بھارتی ڈاکٹرزہی چیک کررہے ہیں اورپچھلے کئی سالوں سے وہی بھارتی ڈاکٹرز ہی الطاف حسین کے پرسنل ڈاکٹرز ہیں ، ادھر لندن سے ذرائع کے مطابق کچھ برطانوی اورامریکی ماہرین طب بھی الطاف حسین کی صحت پر مامورہیں‌

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ الطاف حسین کے علاج معالجے کے لیے پاکستانی ڈاکٹروں کو ہمیشہ سے دوررکھا جاتا ہے

Shares: