ریسکیو 1122 کی طرف سےضلع رحیم یار خان میں جشن آزادی کو شاندار انداز میں منانے کے لیے اہم سرگرمیاں سرانجام دی جارہی ہیں

0
59

*ریسکیو 1122 کی طرف سےضلع میں جشن آزادی کو شاندار انداز میں منانے کے لیے اہم سرگرمیاں سرانجام دی جارہی ہیں۔*

*ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اسٹیشنزاور ریسکیو ایمبولینسوں،ریسکیو وہیکلزاور آگ بجھانے والی گاڑیوں پر پاکستانی جھنڈے اور بینرز لگاکر عوام میں ملی جذبے کو اُجاگر کیا جارہا ہے۔72واں یوم آزادی ہر بار کی طرح اس بار بھی پُر جوش اور شایان شان طریقے سے منایاجا رہا ہے.ھدایت کے مطابق ضلع بھر کی چاروں تحصیلوں میں ریسکیورز قومی پرچم کے بیج لگاکر بھرپور طریقے سے مارچ پاسٹ کی تیاریاں کررہے ہیں جوکہ 14اگست کی صبح آزادی تقاریب میں پیش کیا جائے گا۔*

*تمام ریسکیو اسٹیشنزکو برقی قمقموں سے چراغاں کیا جارہا ہے۔تمام ریسکیورز تحصیل انتظامیہ کی طرف سے منعقد کی جانے والے جشن آزادی کے دن قومی پرچم کشائی کی تقاریب میں سلامی پیش کریں گے اور ریسکیو دستے مارچ پاسٹ کا عملی مظاہر ہ بھی پیش کریں گے،عوام میں آگہی کے لیے کمیونٹی ٹریننگ ونگ کیمپ کا قیام عمل میں لائے گا جس کے ذریعے الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے سیفٹی آگہی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔*

 

Leave a reply