ریسکیو 1122 نے نویں محرم کو خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں خدمات پیش کئے

0
39

ریسکیو1122 خیبر پختونخوا نے نویں محرم الحرام کے دن 1205 عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی، ریسکیو1122 ترجمان بلال احمد فیضی نے بتایا کہ ریسکیو1122 کی بروقت موقع پر خدمات یقینی بنانے سے نہ صرف ہسپتالوں پر بوجھ کم پڑا بلکہ وقت کی بچت سے قیمتی زندگیاں بچائی جارہی ہیں،
‏ریسکیو1122 نے نویں محرم الحرام پر عزاداروں کو موقع پر طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ‎خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کم و بیش 300 اہلکاروں کو مختلف امام بارگاہوں اور جلوسوں کے پاس تعینات کیے جبکہ اس دوران 280ایمبولینسز، 72 دیگر آپریشنل گاڑیاں اور 65 میڈیکل کیمپس قائم کیے ہیں جس میں مرد ریسکیو اہلکاروں کے ہمراہ خواتین ریسکیو اہلکار بھی تعینات کی گئیں جنہوں نے عزادروں کو طبی سہولیات فراہم کیں۔ بلال احمد فیضی نے بتایا کہ ریسکیو1122 کی میڈیکل بس میں بھی 2 سے زائد زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی، نویں محرم الحرام کے دوران پشاور میں 225, کرم 656، ڈی آئی خان 233, ایبٹ آباد 69, ہنگو 2 اور ہری پور 20 عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو1122 نے روزمرہ ایمرجنسیز کے دوران بھی متعدد واقعات کے دوران خدمات فراہم کیں۔ ریسکیو1122 کنٹرول روم شب وروز خدمات کے لیے آپریشنل ہے۔

Leave a reply