سرگودہا،خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی)1122خوشاب اور پی سی ایل مینجمنٹ کے زیر اہتمام پائنیر سیمنٹ لمیٹڈچنکی کے افسران اور ورکرز کیلئے دو روزہ بیسک لائف سپورٹ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیاجس میں شرکاء پی سی ایل مینجمنٹ،مینیجر ایچ ایس ای عدنان سلامت،دیگر افسران اور ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی – پائنیر سیمنٹ لمیٹڈ کے ایگزیکٹو حال میں شرکاء کو کمیونٹی اینڈ سیفٹی آفیسر محمد مرسلین اور کمیونٹی انسٹرکٹرز نے ابتدائی طبی امداد کے جدید طریقے،سانس اور دل کی دھڑکن بند ہونے کی صورت میں جدید سی پی آر کے ذریعے بحالی،روڈ ٹریفک حادثات میں مریضوں کی درست اور محفوظ طریقوں سے منتقلی،بہتے خون کی روک تھام،ہڈی کے مختلف نوعیت سے ٹوٹ جانے کی صورتحال میں متاثرہ حصے کو ساکت کرنے کی تکنیک،گلے میں کسی بیرونی چیز کے پھنس جانے پر اسے باہر نکالنے،چھوٹے اور بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لئے عملی تربیت دی گئی اس موقع پر ڈاکٹر نیئر عالم نے کہا کہ فرسٹ ایڈ کی تربیت کی فراہمی کا مقصد کمیونٹی کے لوگوں کو فعال بنانا تھا تا کہ وہ ادارے اور اپنے اردگرد کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹ سکیں اور قیمتی جانوں کو تحفظ فراہم کر سکیں پی سی ایل کے تمام شرکا ء نے ٹریننگ کا عملی مظاہرہ بھی کیا اس موقع پر مینجمنٹ پی سی ایل اور عدنان سلامت نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے دی جانے والی ٹریننگ بے حد مفید ثابت ہو گی انہوں نے اور تمام ورکرز نے ریسکیو کی جانب سے جدید ٹریننگ کی فراہمی پرڈاکٹر نیئر عالم اور انکی ٹیم کاشکریہ ادا کیا اور ریسکیو1122 کی خدمات کو سراہتے ہوئے ریسکیو 1122کے شانہ بشانہ اپنے اہم کردار ادا کرنے کے عزم کا عیادہ کیا۔

Shares: