ننکانہ :ریسکیو1122ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ریسکیو1122ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا
تفصیل کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122 ننکانہ صاحب میں ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر محمد اکرم پنوار نے کی۔اجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید، ریسکیو سیفٹی آفیسرعلی عمران،اسٹیشن کوارڈینیٹر کامران علی،میڈیا کوارڈینیٹر علی اکبر اور تمام ریسکیو آفیسرزو انچارجزنے شرکت کی۔ اجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاپنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122ننکانہ صاحب کومئی میں 11187 موصول ہونے والی کالز میں 2372ایمرجنسی کالز تھیں۔2372 ایمرجنسیز کالز پر2376متاثرین کو ریسکیو سروس مہیا کی گئی جن میں 525روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ،1468میڈیکل 48,فائر کیس،75لڑائی جھگڑے اور تشدد اور256متفرق ایمرجنسیز تھیں مزید براں ریسکیو 1122ننکانہ صاحب نے اوسطاََ7منٹس ریسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے502زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی جبکہ1826متاثرین کو طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا اور ان حادثات کے دوران48متاثرین جانبر نہ ہو سکے۔اس کے علاوہ ضلعی سطح پر علاج کی سہولیات میسر نہ ہونے کیوجہ سے ڈاکٹرز نے 485مریضوں کو ریفر کر دیاجنہیں ریسکیو1122ننکانہ صاحب کی پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں بلا معاوضہ اور بحفاظت منتقل کیاگیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کہاموسمِ گرما میں پانی میں ڈوبنے کی وجوہات میں تیراکی کا نہ آنا،پانی کے بہاؤ،گہرائی، درجہ حرارت کے بارے میں درست قیاس آرائی نہ کر سکنا، غیر سنجیدہ رویئے اپنانا اور پانی کے اندر موجود دکھائی نہ دینے والی خطرناک چیزوں کے بارے بے خبری کی صورت میں ڈوبنے کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں اور انسانی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔کئی دنوں کے مشکل ریسکیو آپریشن کے ساتھ ساتھ لواحقین اور فیملی ممبرز کو دہری اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا نہروں اور دریاؤں میں نہانے سے اجتناب کیا جائے تا کہ جانی نقصان سے بچا جا سکے

Leave a reply