ننکانہ صاحب:(نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف سے)
اپنے ذاتی وسائل کو مفاد عامہ کے لئے عطیہ کرنا عظیم لوگوں کا شیوہ ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار۔
پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ضلعی ہیڈ کوارٹر ننکانہ صاحب میں سیٹھ محمد بخش کے اعزاد میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریب کے چیف گیسٹ سیٹھ محمد بخش کو ریسکیو 1122 کے افسران اور ریسکیورز نے گارڈ آف آنر پیش کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنور نے ریسکیو 1122آفس کے قیام کے لئے عطیہ کردہ 4کنال سے زائد قیمتی رقبہ فراہم کرنے پر بھر پور خراج تحسین پیش کیا اور ننکانہ صاحب میں ریسکیو1122سروس کی کارکردگی پیش کی انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب نے اوسطا 7منٹس کا ریسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے اب تک 1,14,000 لوگوں کو مختلف ایمرجنسی و حادثات میں بروقت مدد فراہم کی اور پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے بلا معاوضہ پیشہ وارانہ طریقے سے 21,614 مریضوں کو ننکانہ صاحب کے ہسپتالوں سے صوبائی دارالحکومت لاہور اور دیگر اضلاع کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا جا چکا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ حادثات و سانحات کی روک تھام کے لئے کمیونٹی میں آگاہی اور تربیتی پروگرام جاری ہیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے اس بات کا یقین دلایا کہ وقت کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ریسکیو1122اسٹیشن کے لئے عطیہ کردہ 4کنال قیمتی جگہ مفاد عامہ کے بہترین استعمال میں رہے گی۔سیٹھ محمد بخش نے اپنے خطاب میں بتایا کہ میری جگہ عطیہ کرنے کا مقصد سڑک پر پڑے ہوئے بے یارومددگار لوگوں اور مریضوں کے لئے مشکل کے وقت آسانی پیدا کرنا اور قیمتی انسانی جانوں کو بچانا تھا اس طرح کے ادارے کے لئے جگہ عطیہ کرنا میرا دیرینہ خواب تھا جو کہ ریسکیو1122کی شکل میں پورا ہوا اور مجھے حد درجے خوشی ہے کہ 4کنال سے زائد جگہ میں نے ریسکیو 1122اسٹیشن کے قیام کے لئے فراہم کی تھی وہ میری توقع سے بڑھ کر بہترین کار آمد ثابت ہوئی ہے۔آخر میں ملک و قوم کی سلامتی و ترقی اور لوگوں کو مثالی ریسکیوسروس میسر کرنے کے لئے اجتماعی طور پر دعا بھی کی گئی۔








