ریسکیو نے کتنے لوگوں کی جانیں بچائیں؟
ریسکیو پنجاب 24 لاکھ سے زائد ٹریفک حادثات کے متاثرین کو ریسکیو کرچکا ہے۔
ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ہر 1.6 منٹ میں ٹریفک حادثہ رپورٹ ہوتا ہے۔ پنجاب میں روزانہ اوسطاً ٹریفک حادثات میں 9 اموات ہو رہی ہیں۔ 83 فی صد حادثات صرف موٹر سائیکل سے منسلک ہیں۔ پنجاب بھر میں اوسطاً روزانہ 900 ٹریفک متاثرین کو بروقت ریسکیو سروس فراہم کی جاتی ہے۔ حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح اور اموات تشویشناک ناک ہے۔ آگاہی، قانون کی پاسداری ،والدین اور اساتذہ مل کے حادثات کو کم کر سکتے ہیں۔