ریسکیو 1122 پہلی بار فاٹا میں

0
130

فاٹا: فاٹا انضمام کے بعد قبائلی ضلع خیبر میں پہلی بار ریسکیو 1122 کا آغاز کردیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق قبائلی عوام پہلی بار ہنگامی صورتحال میں سرکاری خدمات سے مستفید ہوں گے کیونکہ خیبرپختونخواہ حکومت نے فاٹا کے لوگوں کیلئے پہلی بار ریسکیو 1122 کی سروسز کا اعلان کردیا ہے. ریسکیو 1122 کو 7 اضلاع تک توسیع دی جائے گی. قبائلی اضلاع کے پہلے اسٹیشن میں 30 اہلکار، 2 ایمبولنس، 1 فائر وہیکل، 1 واٹر وہیکل خدمات سر انجام دیں گے. اس حوالے سے ریسکیو اہلکاروں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا وژن تھا کہ قبائلی اضلاع میں بھی ریسکیو 1122 کی سروسز کا آغاز کیا جائے، جس کا آج سے باقاعدہ آغاز کیا جارہا ہے. ساتھ ہی ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے کہا کہ کوشش ہوگی عوام کی بھلائی کیلئے فوری سروسز دی جائیں. ریسکیو 1122 کی جانب سے فاٹا میں کل 20 اسٹیشنز بنائے جائیں گے.

دوسری جانب قبائلی عوام نے خیبرپختونخواہ حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کی سروسز سے قبائلی عوام کو بہت فائدہ ہوگا.

Tagsbaaghi

Leave a reply