اداکارہ ریشم جو اکثر سوشل میڈیا پر اپنی ایسی وڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں کہ جن میں وہ کبھی نیاز دلا رہی ہوتی ہیں کبھی کوئی دیگ بنا رہی ہوتی ہیں کبھی کسی کی مدد کررہی ہوتی ہیں. ایک ایسی ہی وڈیو ان کی جانب سے حال ہی میں سوشل میڈیا پر جاری کی گئی جس میں وہ دریا کے کنارے اپنی گاڑی روک کر باہر نکلتی ہیں اور باہر نکل کر وہ مچھلیوں کے کھانے کےلئے گوشت اور ڈبل روٹی پھینکتی ہیں ان کے اس عمل کی تو تعریف ہورہی ہے لیکن انہوں نے جو گوشت اور گوشت کے پلاسٹک کے تھیلے دریا میں خوراک پھینکنے کے ساتھ ہی پھینک دئیے اس پر بہت زیادہ تنقید ہو رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ ماحولیاتی اور آبی آلودگی سے بے خبر ہیں شاید ان کو پتہ ہی نہیں کہ آبی اور

ماحولیاتی آلودگی کیا ہوتی ہے. سوشل میڈیا پر ریشم پر شدید تنقید کی جا رہی ہے تاہم ریشم کی جانب سے اس ھوالے سے نہ معذرت اور نہ ہی کوئی رد عمل سامنے آیا ہے . لیکن جنہوں نے بھی وڈیو دیکھی ہے وہ اداکارہ پر تنقید کے نشتر برسا رہے ہیں. ناقدین کا کہنا ہےکہ صرف ریشم ہی نہیں بلکہ ہمارے ہاں ہر دوسرا انسان اس طرح کے کام کرتا پایا جاتا ہے جو کہ نہایت ہی غلط ہے لوگوں کو شعور اور آگاہی دئیے جانے کی اشد ضرورت ہے.

Shares: