منافق سکینہ سموں سمجھتی کیا ہے خود کو، ریشم کے سینئر اداکارہ پر وار

میرے ساتھ کام کیا اور میری تعریفیں کیں منافقت کی انتہا دیکھیں
0
47
sakina sammo

اداکارہ ریشم اپنے حالیہ انٹرویو میں برس پڑی ہیں سینئر اداکارہ سکینہ سموں‌ پر.‌انہوں نے کہا کہ جب مجھے پرائیڈ آف پرفارمنس ملا تو سب سے زیادہ تنقید سکینہ سموں نے کی، یہ وہ خاتون ہے جس نے میرے ساتھ ڈرامے میں‌کام کیا ، مجھ سے انہوں نے بطور ڈائریکٹر بہت اچھا کام لیا اور میرے کام کی کھل کر تعریف کی اور منافقت کی انتہا دیکھیں ، مجھے ایوارڈ ملا تو زہر اگلتی رہیں ، بھئی آپ کو کوئی مسئلہ تھا تو آپ مجھ سے کہتی. انہوں نے کہا کہ میں نے تو کئی سال تک لوگوں کو اینٹرٹین کیا ہے ، اور آپ سے اچھا ہی کام کیا ہے میں نے ، آپ کوآخر کس بات کی تکلیف ہے.

اداکارہ ریشم نے کہا کہ اگر سکینہ سموں یا بہت سارے سینئرز سے پہلے مجھے ایوارڈ‌مل گیا تو میرا کیا قصور ہے. مجھ پر تنقید کرنے سے پہلے کم از کم یہی دیکھ لیتی سکینہ کے میں‌نے کام کیا کیا ہے . لوگ مجھ سے پیار کرتے ہیں اور مجھے دیکھنا چاہتے ہیں ”میں نے اپنی زندگی دی ے فن کو . مجھے نہیں تو پھر کس کو ایوارڈ ملنا چاہیے.” ؟‌یوں ریشم نے سکینہ سموں کو لیا آڑھے ہاتھوں اور سنا دی کھری کھری.

رنگیلا کو ٹریبیوٹ پیش کیا گیا

ہمایوں سعید اور یمنہ زیدی جنٹلمین میں پہلی بار ایک ساتھ

فلم میں کام کرنے سے پہلے سید نور کا نہیں پتہ تھا کون ہیں جنت مرزا

Leave a reply