لالی وڈ اداکارہ ریشم نے حال ہی میں کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت جو سیاسی صورتحال ہے وہ بہت خراب ہے ، خاص طور پر جو سیاسی جماعتوں کے سپورٹرز ہیں ان میں تو برادشت کا مادہ ہی ختم ہو گیا ہے ، ہر کوئی اپنے سیاسی لیڈر کی حمایت میں ایک دوسرے کی جان تک لینے کو تیار ہیں. مجھے تو خوف آنے لگا ہے ایسی محافل سےجہاں کوئی سیاسی گفتگو ہو رہی ہوتی ہے. کیونکہ کسی وقت بھی کوئی بھی کسی دوسرے کو مارنا شروع کر دیتا ہے. انہوںنے یہ بھی کہا کہ حالیہ دنوں میں فوجی املاک پر جس طرح حملہ کیا گیا وہ قابل افسوس ہے. اب ان حملوں کے ذمہ داران کو پکڑا جا رہا ہے، تو میری حکومت سے اپیل ہے کہ صرف ان کو پکڑا جائے جو ذمہ داران ہیں بے
گناہ لوگوںکو خدا کے لئے نہ پکڑا جائے. انہوں نے کہا کہ سیاسی لیڈران کو چاہیے کہ وہ اپنے سپورٹرز کو پر سکون رہنے کے لئے کہیں.انہوں نے کہا کہ سیاسی لیڈران جب تک ایک دوسرے کے ساتھ عزت احترام کے ساتھ بات نہیں کریں گے تب تک ان کے سپورٹرز کا رویہ اسی طرح کا رہے گا. انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں پلیزاس کی حفاظت کریں اسکو توڑیں نہیں.