اپنے ہاتھ سے کھانا بنا کر تقسیم کرکے خوشی ہوتی ہے ریشم

ریشم آج کل فصیح باری خان کی ایک شارٹ فلم میں‌کام کررہی ہیں
0
31
resham

معروف اداکارہ ریشم جن کی وڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہوتی ہیں ، ان وڈیوز میں‌کھانا بناتی ہوئی نظر آرہی ہوتی ہیں اور کھانا بھی بہت سارے لوگوں کا بنا رہی ہوتی ہیں. اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ریشم نے کہا کہ مجھے انسانیت کی خدمت کرنا بہت اچھا لگتا ہے اسی لئے اپنے ہاتھ سے کھانا بنا کر لوگوں میں تقسیم کرتی ہوں. انہوں نے کہا کہ اپنے ہاتھ سے کھانا بنا کر لوگوں میں تقسیم کرنے میں جو سکون اور مزہ ہے وہ اور کسی چیز میں نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی انسانیت کی خدمت کرنے پر بہت خوش ہوتا ہے تو کیوں نہ ہم وہ کام کریں جس سے اللہ تعالی بے حد خوش ہوتا ہے.

”انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بھی مشورہ دیا اور کہا کہ یہ عمل کر کے دیکھیں آپ کے دل کو بہت سکون ملے گا.” انہوں نے مزید کہا کہ میں زیادہ تر اب اس لئے بھی کام کرتی ہوں کیونکہ مجھے لنگر تقسیم کرنے کے لئے ہر بار کچھ نہیں تو ایک ڈیڑھ لاکھ درکار ہوتا ہے. بھوکے کو کھانا کھلا کر ان کی دعائیں لیکر تو دیکھیں آپ کو یہی دنیا کی سب سے بڑی خوشی محسوس ہو گی. یاد رہے کہ ریشم آج کل فصیح باری خان کی ایک شارٹ فلم میں‌کام کررہی ہیں اس میں‌ان کے ساتھ ماڈل عبداللہ بھی ہیں.

کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی

Leave a reply