والدمحترم کےزندہ بچنےکےچانسزنہ ہونےکےبرابر،سب دعا کریں اللہ آسانیاں پیدا فرمائیں:بیٹاعلی سدپارہ

0
62

اسکردو :والد محترم کے زندہ بچنے کے چانسز نہ ہونے کے برابر،سب دعا کریں اللہ آسانیاں پیدا فرمائیں : بیٹا علی سدپارہ،اطلاعات کے مطابق کے ٹو پر پاکستان کے لاپتا کوہ پیما علی سدپارہ اور ان کی ٹیم کی تلاش کیلئے جاری سرچ آپریشن دوسرے دن بھی جاری رہا مگر تاحال کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

 

دوسری طرف اپنے والد محترم کی اس مشکل صورت حال سے متعلق علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ کا کہناہے کہ 8ہزار میٹر کی بلندی پر دو دن تک زندہ رہنے کے امکانات بہت کم ہیں۔علی سدپارہ کے کوہ پیما بیٹےسمجھتے ہیں کہ ان کے والد محترم کی تلاش کیلئے آپریشن جاری رہنا چاہیے۔

گزشتہ دنوں پاکستان کے کوہ پیما علی سدپارہ اور 2 غیر ملکی کوہ پیما پر مشتمل اپنی ٹیم کے ساتھ موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے اور دو دن سے جاری ریکسیو آپریشن میں بھی ان کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔

 

https://www.youtube.com/watch?v=kky6mJoEW9c

علی سدپارہ کے ساتھ سرمائی مہم میں ان کے بیٹے ساجد سدپارہ بھی شامل تھے لیکن ساجد سدپارہ کو آکسیجن ریگولیٹر خراب ہونےکے باعث واپس آنا پڑا تھا اور اب دو دن بعد وہ اسکردو پہنچے ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل میں ساجد سدپارہ کا کہنا تھا کہ دو دن سے ہیلی کاپٹرکے ذریعے میرے والد علی سدپارہ کی تلاش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ’والد کی میت کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن ہو تو ٹھیک ہے، باقی ان کے بچنے کے چانسز 8 ہزار میٹر کی بلندی پر سردی میں 2 تین دن سے غائب ہیں تو زندہ بچنے کے چانسز نہ ہونے کے برابر ہیں‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 7 ہزار میٹر کی بلندی تک لاپتہ کوہ پیماؤں کو تلاش کیا گیا تھا لیکن خراب موسم اور تیز ہواؤں کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات پیش آئیں۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید علی سد پارہ اوران کے ساتھیوں کی تلاشی کی مہم کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں اورتمام ترضروری اقدامات کے لیے فوری احکامات بھی دے رہے ہیں تاکہ علی سد پارہ اوران کے ساتھیوں‌ کوبحفاظت واپس لایا جاسکے

Leave a reply